ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدوں ویکھو ،ناراض۔۔۔ شوہر نے بیوی کا سر مونڈ دیا

جدوں ویکھو ،ناراض۔۔۔ شوہر نے بیوی کا سر مونڈ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ناراض ہوکر میکے جانا جرم بن گیا، شوہر نے بیوی کا سر مونڈ دیا۔ 

حوا کی ایک اور بیٹی شوہر کے ظلم کا شکار ہوگئی، قصور کے محلہ باغیچی میں ملزم فرمان نے بیوی نورین کو اس کے بھائیوں سمیت اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنی بیوی کا سر مونڈ دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی بیوی ناراض ہوکر میکے میں تھی جس کا ملزم کو رنج تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب متاثرہ خاتون نے وزیراعلی اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کردی۔