جامن کے طبی فوائد جان کر آپ کی عقل دنگ رہ جائے گی

جامن موسم گرما کا پھل
کیپشن: جامن موسم گرما کا پھل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)موسم گرما کا پھل جامن صحت کے لئے انتہائی مفید اور اہم  ہے۔ جامن میں اہم غذائی اجزاءجیسے کیلشیئم ،آئرن ،میگنیشیئم ،فاسفورس ،سوڈیم، وٹامن، تھیامن ،ربوفلیون، نیاسن، کاربوہائیڈریٹ ،کیروٹین، فولک ایسڈ، فائبر، فیٹ، پروٹین اور پانی موجود ہوتے ہیں۔

جامن کینسر، دل کی بیماریوں ، ذیابیطس، دمہ ، معدہ اور جلد کے مختلف مسائل کے حل کیلئے نہایت مفید پھل ہے۔   جامن معدہ، آنتوں کی جلن،خراش اور کمزوری دور کرنے والی بے مثل غذا ہے، جامن  بلڈ شوگر کی سطح کو نارمل رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ شوگر کے مریضوں کو روزانہ جامن کھانا چاہئے، بھوک بڑھاتا ہے اور صفراءکا زور توڑ کر معدہ کو طاقت دیتا ہے اور کھانے کو ہضم کرتا ہے۔

جامن میں پیاس کی شدت اور خون کی گرمی کم کرنے کی قدرتی تاثیر ہے۔ یہ خون میں شکر کی مقدار کو بڑھنے نہیں دیتا، نیا خون پیدا کرتا ہے۔ گرمی سے نجات کا بہترین ذریعہ ہے لیکن جامن کھانے کے بعد پانی نہ پئیں۔پیشاب کی زیادتی کو کم کرتا ہے مثانہ کی کمزوری دور کرتا ہے۔9دانتوں کی صحت کیلئے بھی مفید پھل ہے۔  13بڑھی ہوئی تلی کیلئے خالی جامن، جامن کا سرکہ یا جامن کا شربت بنا کر پینا بہت مفید ہے۔

جامن کا جوس مدافعتی نظام کو فروغ دیتا ہے، اینیمیا کے شکار افراد جامن ضرور کھائیں۔سوگرام جامن میں55 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے جو دل کے مریضوں کے لئے ا چھا ہے۔ جامن کے روزانہ استعمال سے ہائی بلڈ پریشر اور اسٹروک کے خطرے سے بچا جا سکتا ہے۔ جامن میں موجود وٹامن سی جلد کے لئے بہترین ہے۔ 

 جامن میں موجود وٹامن سی اورآئرن کی کثیر مقدارہیموگلوبن کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ ہیموگلوبن خون میں آکسیجن کو ملاتا ہے جس سےخون کا رنگ سرخ ہوجاتا ہے پھر اسے جسم کے تمام حصوں تک پہنچنے میں مدد کرتا ہے، جس سے چہرہ صاف اور جلد چمک جاتی ہے۔