(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی اداکارہ مندرا بیدی کے شوہر فلمساز و ہدایتکار راج کوشل کا آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ۔
ذرائع کےمطابق 49 سالہ راج کوشل کی موت بدھ کی صبح بھارتی وقت کےمطابق 4.30 ہوئی۔ راج کوشل کی موت پر بالی ووڈ شخصیات نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
راج کوشل کی اچانک موت کی اطلاع مشہور فوٹو گرافر وائرل بھیانہ نے انسٹاگرام پر دی۔مندرا بیدی اور راج کوشل نے 14 فروری 1999 میں شادی کی تھی۔ مندرا اور راج کوشل کی پہلی ملاقات 1966 میں مکل آنند کے گھر پر ہوئی تھی۔ مندرا وہاں آڈیشن دینے پہنچی تھیں اور راج کوشل مکل آنند کے اسٹنٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ یہیں سے دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھا اور ان کا پیار شروع ہو گیا۔
یاد رہے کہ راج کوشل نے اپنی فلمی زندگی میں تین فلموں ’پیار میں کبھی کبھی‘’ شادی کا لڈو‘ اور ’ اینتھونی کون ہے‘ کی ہدایتکاری کی تھی۔