ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم برسات ، ڈینگی سیزن کا آغاز ،سرکاری ہسپتالوں میں انتظامات ناکافی

موسم برسات ، ڈینگی سیزن کا آغاز ،سرکاری ہسپتالوں میں انتظامات ناکافی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:مون سون کے آغاز کے ساتھ ہی ڈینگی سیزن شروع ہو گیا ہے، تاہم سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کی تشخیص اور علاج کے مؤثر انتظامات نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق بیشتر ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کی تشخیص کے لیے این ایس ون (NS1) ٹیسٹ کی سہولت دستیاب نہیں، جس کے باعث ڈینگی کی علامات کے ساتھ آنے والے مریضوں کی بروقت تشخیص ممکن نہیں ہو پا رہی۔

 اس کے علاوہ ڈینگی کے مریضوں کے علاج کے لیے علیحدہ وارڈز بھی مختص نہیں کیے جا سکے، جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور مؤثر طبی سہولیات پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔