ابوبکر ارشد:پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف جماعت اسلامی نے 7 اگست کو پہیہ جام احتجاج کا اعلان کر دیا۔
مسلم ٹاؤن میں پی پی 169 کے رہنما احمد سلمان بلوچ کی زیر صدارت یوسی 216 میں ہونے والی کارنر میٹنگ میں طیب اعجاز، سرور اصلاحی، اعجاز اعوان، تنویر اعوان، قاری سلیم اور احسن خالد سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ 7 اگست کو پی پی 169 کے ہر محلے اور بازار میں احتجاج کیا جائے گا، جس میں عام شہری، طلبہ، تاجر اور مزدور بھرپور شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف عوامی آواز بلند کی جائے گی۔