ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کو بااختیار بنانا حکومت کی ترجیح، پنجاب کی ترقی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی:مریم نواز

خواتین کو بااختیار بنانا حکومت کی ترجیح، پنجاب کی ترقی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی:مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب آج صرف گورننس اور ترقی میں ہی آگے نہیں بلکہ خواتین کے کردار کے حوالے سے بھی سب سے آگے ہے۔

 لاہور میں لیڈی پولیس افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معائنہ کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ  پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں ہر محکمے میں خواتین اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، انہوں نے لیڈی کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ معاشرے کی بہتری اور اصلاح میں اپنا کردار بہترین انداز میں ادا کریں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں لڑکیوں کو اسکوٹی چلاتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، خواتین کو بااختیار بنانا حکومت کی ترجیح ہے، آج پنجاب میں جرائم کی شرح کم ترین سطح پر ہے۔

 مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر ایک خاتون وزیراعلیٰ اور چیف جسٹس بن سکتی ہے تو وہ آئی جی پولیس بھی بن سکتی ہے،خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتیں ثابت کر رہی ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے پنجاب کی ترقی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، جتنی کامیابی سے آج پنجاب چل رہا ہے، اس کی مثال ہر جگہ دی جا رہی ہے۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer