ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے والا ملزم گرفتار

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پشاور کی نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کے دوران سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ 

نیشنل سائبر کرائمز  پشاور کی جانب سے کارروائی 29 جولائی 2025 کو شام 5 بجے رشکئی نوشہرہ میں کی گئی۔

این سی سی آئی کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم فیاض احمد ٹک ٹاک پر افواجِ پاکستان کے خلاف مواد نشر کر رہا تھا۔ ملزم پر PECA 2016 کی دفعات 11 اور 26(a) کے تحت مقدمہ درج لیا گیا۔ ایف آئی آر نمبر 60/25، انکوائری نمبر 1231/25 درج کر لی گئی۔ گرفتار ملزم کا تعلق حاجی خیل، رسالپور، ضلع نوشہرہ سے ہے۔ 

 ریاست مخالف سرگرمیوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔