وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کا گوجرانوالہ موٹرے وے لنک روڈ پراجیکٹ کا دورہ ،تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا

Cm Punjab,visited,Gujranwala link road,City42
کیپشن: Mohsin raza Naqvi, File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے گوجرانوالہ موٹرے وے لنک روڈ پراجیکٹ کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔

 اس موقع پر انہوں نے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے اضافی وسائل بروئے کار لانے پر زور دیا۔ نگران وزیر اعلیٰ  نے گوجرانوالہ موٹروے لنک روڈ پراجیکٹ کی زیر تعمیر سڑک کا بھی دورہ کیا۔

 اس دوران بریفنگ کے دوران وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ 11 ارب روپے کی لاگت کے اس منصوبے کی جلد تعمیر میں حائل مسائل خوش اسلوبی سے حل کر لیے گئے ہیں اور 15.2 کلومیٹر طویل دو رویہ کارپٹیڈ سڑک موٹروے کیلئے بہترین رسائی فراہم کرے گی۔ 

 بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ منصوبے کو 90 دنوں کے اندر مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی اس موقع پر میڈیا سے بھی گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بارشوں کے باوجود یہ پراجیکٹ اپنے مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا اور گوجرانوالہ کو جلد موٹروے سے لنک کردیا جائے گا۔

 انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انتخابات الیکشن کمیشن کا کام ہے جب وہ کہیں گے ہو جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ کے دونوں ہسپتالوں کے درمیان شٹل سروس شروع ہوچکی ہے جبکہ وہاں ایچ آر کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

 اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے واقعے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں، ذمہ داروں کوسخت سزا ملے گی اور ضرورت پڑی توجوڈیشل انکوائری بھی کروائیں گے۔