پوپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ میں زلزلہ آگیا

 پوپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ میں زلزلہ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: امریکا کے شہر سیٹل میں پوپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ میں ایک لاکھ 44 ہزار شائقین نے شرکت کی اس میں جدید طاقتور ساؤنڈ سسٹم بھی کام کر رہا تھا۔ تماش بینوں کے شور اور ساؤنڈ سسٹم کی دھمک سے اسٹیڈیم میں 2.3 شدت کے زلزلے جیسی کیفیت پیدا ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق  لیومین فیلڈ اسٹیڈیم میں زلزلے جیسی کیفیت محسوس کی گئی جس کی وجہ زمین کے اندر بننے والا کوئی ارتعاش نہیں بلکہ ایک میوزیکل کنسرٹ تھا جس میں طاقتور ساؤنڈ سسٹم بج رہے تھے۔

یہ کنسرٹ عالمی شہرت یافتہ پوپ گلوکرہ ٹیلر سوئفٹ کا تھا جس میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب مداحوں نے شرکت کی جو کافی پُرجوش تھے اور خوب نعرے بازی کر رہے تھے اور گلوکارہ کے ساتھ بلند آواز میں گا رہے تھے۔

کنسرٹ میں نہایت طاقتور ساؤنڈ سسٹم استعمال ہوا تھا جس کی آواز لاکھوں شائقین کی آوازوں سے کافی بلند تھی۔ ان آوازوں، شور شرابے  اور ساؤنڈ سسٹم کی دھمک کے باعث پورا اسٹیڈیم لرزنے لگا۔

اس وجہ سے اسٹیڈیم میں 2.3 شدت کا زلزلہ محسوس ہونے لگا تھا۔اس کنسرٹ نے 2011 میں سیٹل میں ہی ہونے والے بیسٹ کوئیک کنسرٹ کا ریکارڈ توڑ دیا تھا اس میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ کے دوران ارتعاش بیسٹ کوئیک سے دگنا تھا۔