ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیشنل سپیس سٹیشن بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

انٹرنیشنل سپیس سٹیشن حادثہ
کیپشن: انٹرنیشنل سپیس سٹیشن حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل سپیس سٹیشن روسی خلائی جہاز کے راکٹ چلنے سے اپنے مدار سے ہٹ گیا، تاہم مشن کنٹرول کے عملے کے فوری اقدامات کے باعث سٹیشن بڑے حادثے سے بچ گیا۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق دنیا کے گرد گھومنے والا بین الاقوامی خلائی سٹیشن اس وقت اپنے مدار سے لڑکھڑا گیا جب وہاں پہنچنے والے ایک روسی خلائی جہاز نے غلطی سے اپنے راکٹ چلا دیے، جس کی وجہ سے سٹیشن اپنی بلندی سے 45 ڈگری گر گیا، تاہم مشن کنٹرول میں موجود اہلکاروں نے خلائی سٹیشن کے ایک اور حصے پر نصب راکٹ چلا کر آئی ایس ایس کی حرکت پر قابو پایا اور اب تمام سسٹم معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

ناسا کے مطابق اس چھوٹی سے غلطی سے کوئی بڑا حادثہ بھی پیش آ سکتا تھا تاہم مشن کنٹرول میں موجود اہلکاروں کے فوری طور پر ہنگامی اقدامات کی بدولت خلائی سٹیشن کو اپنی متعین بلندی پر واپس آ گیا اور اسے کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا جبکہ واقعے کی تفتیش ہو رہی ہے۔

حادثے کے وقت خلائی سٹیشن کے عملے سے مشن کنٹرول کا رابطہ کئی منٹوں کے لیے منتقع ہو گیا تھا، اس حادثے کی وجہ سے ناسا اور ہوابازی کی کمپنی بوئنگ کو اپنے ایک خودکار خلائی جہاز سٹار لائنر کی آزمائشی پرواز بھی 30 جولائی سے 3 اگست تک ملتوی کرنی پڑی۔