ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی کرپشن پنجاب میں افسران کی قلت...پولیس سےخدمات طلب

اینٹی کرپشن پنجاب میں افسران کی قلت...پولیس سےخدمات طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اینٹی کرپشن پنجاب میں افسران کی شدید قلت کا سامنا۔۔اینٹی کرپشن پنجاب نے پولیس سے انسپکٹر اور ڈی ایس پی رینک کےافسران کی خدمات مانگ لیں۔
 تفصیلات کے مطابق پولیس افسران کی خدمات حاصل کرنے  کیلئے اینٹی کرپشن پنجاب نے افسران کی خدمات حاصل کرنے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا۔اس سے قبل بھی اینٹی کرپشن پنجاب میں پنجاب پولیس کے افسران واہلکار خدمات سر انجام دے رہے ہیں،2 ڈی ایس پیز اور 8انسپکٹرز کی خدمات مانگی گئی ہیں جن میں  ڈی ایس پی منیر بدرلیئہ،ڈی ایس پی اسد عباس،انسپکٹر ذوالفقار علی لاہور،انسپکٹر رفعت محمود گجرات، انسپکٹر انور خان ملتان،ریاض حسین ملتان،عطاالرحمٰن ملتان،بشیر احمد راجن پور،انسپکٹروسیم اسلم بہاولپور اور اظہر حسین بہاولپور شامل ہیں۔پنجاب پولیس سے  ملنے والے افسران کو  مختلف اضلاع میں  اینٹی کرپشن  کےدفاترمیں تعینات کیا جائےگا۔