ڈریپ کا اہم اقدام۔۔ آٹو ڈس ایبل سرنج کی منظوری

ڈریپ کا اہم اقدام۔۔ آٹو ڈس ایبل سرنج کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسپتالوں میں استعمال ہونے والے روایتی انجیکشن اب ختم کر دیئے گئے,   ملک بھر میں  آٹو ڈس ایبل سرنج استعمال ہوسکے گی

 تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا بڑا فیصلہ ,  ایک سے زائد بار استعمال ہونے والی روایتی سرنج ختم کردی گئی ہے اورپرانی قسم کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ، اب ملک بھر میں  آٹو ڈس ایبل سرنج استعمال ہوسکے گی، ڈریپ نے میڈیکل ڈوائیس سیکشن کے تحت 21 فرمز کی 24 پروڈکٹس کی رجسٹریشن کینسل کردی جس کے بعد اب  اب مارکیٹ میں آٹو ڈس ایبل سرنج ہی دستیاب ہونگے۔

ڈسپوزیبل سرنجزبنانےوالی 24کمپنیوں کے لائسنس منسوخ , فیصلہ نیشنل ٹاسک فورس کی سفارشات پرکیاگیا, 31جولائی تک سرنجزکےفروخت کےگئےبیجزکی تفصیلات طلب،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی   کا کہنا ہے کہ   کمپنیاں5اگست تک تفصیلات جمع کرائیں، وفاقی وزات صحت نےنوٹیفکیشن جا ری کردیا۔