علی ساہی: قیدیوں کو عدالتوں میں لانے اور لے جانے پر روزانہ کتنا خرچ آتا ہے، آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر سے اخراجات کنٹرول کرنے کیلئے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں سے ہزاروں کی تعداد میں قیدیوں کو عدالتوں میں پیشی پر لایا اور لے جایا جاتا ہے جس پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں، اسی حوالے سے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے تمام آرپی اوز، ڈی پی اوز سے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ مراسلے میں تمام اضلاع سے گاڑیوں کے اخراجات، تیل کے اخراجات اور اہلکاروں کی تنخواہوں اور خرچے کے بارے میں تمام رپورٹس مانگی گئی ہیں، مراسلہ میں قیدیوں کی روزانہ پیشیوں پر اخراجات کو کم کرنے کی تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں۔
تمام رپورٹس ملنے کے بعد قیدیوں کی عدالتوں میں پیشیوں پر اخراجات کو مانیٹر کیا جائیگا تاکہ اضافی اخراجات پر کنٹرول کیا جا سکے۔