اویس کیانی : لاہور میں ماں اور بیٹی کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کے بعد پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کی پیشکش بھی کر دی، تاہم وزیر اعلیٰ مریم نواز نے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اگر میرے استعفے سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو میں استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہوں، کیونکہ میڈیا اور سوشل میڈیا میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ شاید میں نے ہی اس خاتون کو دھکے دے کر گرا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری غلطی یہ ہے کہ مجھے انتظامیہ کی طرف سے جو اطلاعات دی جا رہی تھیں، میں نے وہی میڈیا کے ساتھ شیئر کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ ساتھ میرے ساتھ بھی زیادتی کی گئی اور ان افسران کی زیادتی کا بوجھ مجھے برداشت کرنا پڑا۔