ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانچ سالہ بچے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج

پانچ سالہ بچے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایس ڈی او لیسکو کی پھرتیاں، پانچ سالہ بچے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او لیسکو علی رضاآباد شہباز چودھری نے پانچ سال کے بچے پر بجلی چوری کی ایف آئی آردرج کرائی ہے۔ نواب ٹاؤن کے علاقے میں ایس ڈی اوشہباز چوہدری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا۔مقدمہ میں حسن آباد کے رہائشی پانچ سالہ یتیم بچے کو نامزد کیا گیاہے۔

دوسری جانب پولیس حکام نے نواب ٹاؤن پولیس کو بچے کو گرفتار کرنے سے روک دیا ،واقعہ کی تحقیقات مکمل ہونے پر ایکشن لیا جائے گا۔