ویب ڈیسک: این ائے 71 سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار کا کہنا ہے کہ کیا یہ الیکشن ہو رہا ہے میں آر او سے پوچھتی ہوں، یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے۔
ریحانہ امتیاز ڈار نے آر او کو پولیس کے غیر مناسب رویے کے خلاف درخواست دینے کے بعد دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمپین جاری رکھنے میں مجھے مشکلات کا سامنا ہے ۔ ریحانہ ڈار نے الزا لگایا کہ جس گھر بھی کمپین کے لئے میں جاتی ہوں ان ورکروں کو بعد میں اٹھا لیا جاتا ہے، ورکروں کے دروازے توڑنا اور شیشے توڑنے کا سلسلہ 15 دن سے جاری ہے۔ 50 کے قریب ہمارے ورکر اٹھا لے گئے ہیں، جن کے بچے اٹھائے جاتے ہیں وہ مائیں میرے گھر آ کر روتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا یہ الیکشن ہو رہا ہے میں ار او سے پوچھتی ہوں، آپ نے الیکشن کا اعلان کیوں کیا ، اگر آزاد شہری کو حق حاصل ہے کہ وہ الیکشن لڑ سکتا ہے اور کمپین بھی کر سکتا ہے ، ایسے الیکشن کی بجائے ویسے کرسی پر بیٹھا دیتے تو ہمیں منظور تھا۔