تر لے منتوں سے کام لینے سے بہتر ہے گھر بیٹھی رہوں،نرما

تر لے منتوں سے کام لینے سے بہتر ہے گھر بیٹھی رہوں،نرما
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (زین مدنی ) لولی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ تر لے منتوں سے کام لینے سے بہتر ہے گھر بیٹھی رہوں 'فلم انڈسٹری کی تباہی کا کوئی ایک نہیں ہم سب ذمہ دار ہے ۔

میڈیا سے بات چیت میں نرما نے کہا کہ میں شوبز میں کسی مجبوری نہیں شو ق کی وجہ سے کام کرتی ہوں اس لیے میں کسی ترلے منتیں کر کے شوبز میں کام لینے والوں میں سے نہیں ہوں بلکہ ہمیشہ اپنی مر ضی اور میرٹ کے مطابق کام کیا ہے اور آئندہ بھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کروں گی اور جہاں تک فلم انڈسڑی کی تباہی کا تعلق ہے تو اس کا ذمہ دار شوبز کا کوئی شعبہ نہیں وہ تمام لوگ ہیں جو اس انڈسڑی میں کام کرتے ہیں ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer