ہیکرز سرگرم، لیگی رہنما لٹ گیا

 ہیکرز سرگرم، لیگی رہنما لٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمر اسلم: خبردار، ہوشیار، اکاؤنٹس پر ہیکرز کے وار جاری، صدر مسلم لیگ (ن) سٹوڈنٹس فیڈریشن رانا ارشد کو ہیکرز نے لوٹ لیا، ہیکرز نے رانا ارشد کے اکاؤنٹ سے دو لاکھ انچاس ہزار روپے نکال لیے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ارشد کو ہیکرز نے لوٹ لیا۔ رانا ارشد کے بینک اکاؤنٹ سے دو لاکھ انچاس ہزار روپے نکال لیے گئے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ اس حوالےسے انہوں نے کسی کو نہ تو چیک دیا اور نہ ہی خود پیسے نکالے ہیں۔

معلوم کرنے پر انہیں آگاہ کیا گیا کہ یہ پیسے ایپ کے ذریعے نکالے گئے۔ جس پر صدر ایم ایس ایف رانا ارشد نے ایف آئی اے کو درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں اور ان کے پیسے واپس دلوائے جائیں۔