خواتین ہوشیار، مہندی جلدی امراض کا باعث بننے لگی

 خواتین ہوشیار، مہندی جلدی امراض کا باعث بننے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انسٹنٹ کون مہندی خواتین کی سکن جلانے لگی، انسٹنٹ کون مہندی میں خطرناک کیمیکل ڈالے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔

لاہور چیمبر نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو دلچسپ خط لکھا، خط کے متن میں بیان کیا گیا ہے کہ انسٹنٹ کون مہندی خواتین کی سکن جلانے لگی۔ کون مہندی میں شامل خطرناک کیمیکلز خواتین کے بازو، ہاتھ جلا رہی ہیں۔ کون مہندی کے استعمال سے خواتین جلدی امراض کا شکار ہورہی ہیں، پی ایس کیو سی اے جائزہ لے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ انسٹنٹ کون مہندی بناتا کون ہے؟ پاکستان اسٹینڈرڈ اتھارٹی دیکھے، کون مہندی میں کون سے خطرناک کیمیکلز ڈالے جارہے ہیں۔ انسٹنٹ کون مہندی بنانے والے اداروں کو پاکستان اسٹینڈڑڈ اتھارٹی ریگولیٹ کرے۔