(زین مدنی ) معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے والدین کیلئے محبت بھرا پیغام لکھا ہے۔
اداکارہ حرا مانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ دونوں میری جنت ہیں ہمیشہ ہم سب نے آپ دونوں کو ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہوئے دیکھا، اچھا وقت ہو یہ برا وقت ہو نہ امی نے آپ کا ساتھ چھوڑا نہ آپ نے امی کا ساتھ چھوڑا آپ کی محبت دیکھ کر ہم بچوں نے بھی صرف محبت کرنا ہی سیکھا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ بھی سیکھا ہے کہ درد میں کبھی ساتھ نہیں چھوڑنا ہوتا ہے دکھ میں ہاتھ زور سے تھامنا ہوتا ہے۔