پنجاب انسداد پولیو پروگرام کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری 

Polio,Anual report,issued,City42
کیپشن: Polio vaccination,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)پنجاب انسداد پولیو پروگرام کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری ، 2022 میں صوبے میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔سیوریج کے نمونوں میں وائرس کی موجودگی کی شرح میں بھی واضح کمی آئی۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس کے دوران صوبے بھر میں پولیو کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے ۔ سیوریج کے نمونوں میں وائرس کی موجودگی کی شرح 3 اعشاریہ 9 فیصد رہی جو گزشتہ برس 5 فیصد تھی ۔

رپورٹ کے مطابق 2020 میں سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی شرح 58 فیصد تھی ،2022 کے دوران صوبے میں پولیو کے خلاف مجموعی طور پر 9 مہمات چلائی گئیں اور ہر مہم کے دوران پانچ سال تک کے 2 کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ۔ صوبے کے 41 انٹری پوائنٹس پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے مراکز قائم کئے گئے ۔