(کلیم اختر)پنجاب ریونیو اتھارٹی کا غیررجسٹرڈ ریسٹورنٹس، سیلزٹیکس کی ادائیگی نہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، اتھارٹی نے اللہ ہوچوک سےشوکت خانم جوہر ٹاؤن تک تمام غیررجسٹرڈ ریسٹورنٹس کو آخری نوٹس جاری کردیے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کو بھی سیلز ٹیکس کی ادائیگی کیلئے 9 جنوری تک کا وقت دے دیا ہے۔ کمشنر پی آر اے ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ چند رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کوبھی ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر سیلنگ کے نوٹس بھیج دیے گئے ہیں۔ غیر رجسٹرڈ اور رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کےٹیکس کی ادائیگی نہ ہونے پر مقررہ وقت کے بعد سیل کر دیا جائے گا۔