نیو ایئر نائٹ،وارڈنز کی چھٹیاں منسوخ،ون ویلرز کو کیا سزا ملے گی، احکامات جاری

Cto new orders
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)نیو ائیر نائٹ کے ٹریفک انتظامات کے پیش نظر سی ٹی او منتظر مہدی نے ٹریفک وارڈنز کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ۔ سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ میں ملوث افراد کے چالان کرنے کی بجائے انہیں حوالات میں بند کر دیا جائے گا۔
 تفصیلات کے مطابق سی ٹی او کے مطابق ون ویلنگ، تیز رفتاری اور ہلڑبازی روکنے کےلئے 90 مقامات پر خصوصی ناکہ جات لگائے جائیں گے، مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکلسٹ دستے تعینات ہونگے جبکہ مین بلیوارڈ گلبرگ اور علامہ اقبال روڈ، مین بلیوارڈ ڈیگنس پر بھی اضافی نفری تعینات ہوگی۔

سی ٹی او کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 22 سو سے زائد وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے اسی طرح بغیر سائیلنسر موٹرسائیکلوں، رکشوں کو بند کردیا جائے گا جبکہ ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹرسائیکل پر کرتب دکھانے والوں کےخلاف چالان کی بجائے حوالات میں بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔