چڑیا گھر میں دل دہلا دینے والا واقعہ، چیتے نے ملازم کو دبوچ لیا

Zoo Tiger attacks employee
کیپشن: Zoo Tiger attacks employee
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست  فلوریڈا کے چڑیا گھر میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں چیتے نے ملازم کا ہاتھ چبا لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کے چڑیا گھر میں صفائی کرنے والے ملازم نے چیتے کے پنجرے میں ہاتھ ڈالا تو چیتے نے ملازم کا ہاتھ دبوچ لیا اورجسم سے الگ کردیا، ملازم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر چیتے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملازم کو پنجروں کی طرف جانے کی اجازت نہیں تھی اور بظاہر وہ چیتے کو کچھ کھلانے کے لئے پنجرے کی طرف گیا تھا۔

واضح رہے کہ چیتا دنیا کا سب سے تیز رفتار جانور ہے، یہ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے، چیتے کے جسم کا رنگ گلابی مائل اور کالے رنگ کے دھبے ہوتے ہیں، سر چھوٹا اور دم لمبی ہوتی ہے، دم کو بھاگتے وقت توازن برقرار رکھنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

ایک بالغ چیتے کا وزن تقریباً 65 کلوگرام تک ہوتا ہے،  اگر اس کو قید میں رکھا جائے تو اس کی نسل کے پھیلاؤ میں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کی کھال کی خوبصورتی اور قیمتی ہونے کی وجہ سے اس کا غیر قانونی طور پر شکار کیا جاتا ہے۔ 

Sughra Afzal

Content Writer