سرد موسم پرندوں کیلئے عذاب بن گیا

سرد موسم پرندوں کیلئے عذاب بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) یخ بستہ ٹھنڈی ہواؤں نے جہاں انسانوں کو متاثر کیا وہیں چرند پرند کیلئے بھی عذاب بن گئیں۔ سخت سرد موسم میں پرندوں کی افزائش نسل کم اور اموات بڑھنے لگیں۔ ویٹرنری ڈاکٹرز کے مطابق گرم خوراک کے استعمال سمیت ہوا سے بچاؤ ہی پرندوں کی شرح اموات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

قدرت کا انمول شاہکار رنگ برنگے اور دلکش پرندے ہرکسی کو اچھے لگتے ہیں، ان پرندوں کی خوبصورتی اور چہچہاتی آوازوں سے متاثر بیشتر شہری انہیں اپنے گھروں میں پالتے ہیں لیکن حالیہ شدید سردی میں ان کی اموات کی شرح بڑھ رہی ہے۔

ویٹرنری ڈاکٹرز کے مطابق موسم سرما میں پرندے کھانا پینا کم کردیتے ہیں درجہ حرارت اور وٹامن ڈی کی کمی کے باعث ان کی شرح اموات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ شوقین اور کاروباری افراد کے مطابق اس موسم میں وٹامنز کے استعمال سمیت گرم خوراک کا استعمال ان نازک پرندوں کیلئے نہایت موزوں ہے۔

شدید سردی ہو شدید گرمی، قوت مدافعت میں کمی کے باعث موسم پرندوں پر زیادہ اثرانداز ہوتا ہے۔ تھوڑی سی احتیاط اور مناسب دیکھ بھال ان کی اموات میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔