پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ٹیکنیکل ونگ کی سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ٹیکنیکل ونگ کی سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: سال دوہزارانیس میں کھانے پینے کے مراکز پرکام کرنے والے افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا نکلے،  2319 افراد ٹائیفائیڈ،836 ہیپاٹائٹس سی، 690ہیپاٹائٹس بی،166 افراد ٹی بی کا شکار تھے، جبکہ ایک شخص میں ایڈز کی تشخیص کی گئی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیکنیکل ونگ نےسال 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، فوڈ لیب، میڈیکل لیب اور ٹریننگ سکول کی سالانہ پرفارمنس رپورٹ کے مطابق فوڈ لیبز میں سال 2019 میں8897 سیمپلز کی چیکنگ کی گئی، معیارپرپورا نہ اترنے  پر3996 کو فیل کیا گیا، میڈیکل سکرینگ لیب میں 58 ہزار79افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، 54076 ٹیسٹ پاس ہوئے، جبکہ مختلف بیماریوں میں مبتلا 4012 افراد کوبراہ راست خوراک کی تیاری سے روک دیا گیا، 2319افراد ٹائیفائیڈ،836  ہیپاٹائٹس سی،690 ہیپاٹائٹس بی، 166 افراد ٹی بی اورایک شخص میں ایڈزکی تشخیص ہو ئی۔

سال 2019میں 26 اضلاع میں قائم ٹریننگ سکولز سے31 ہزار557 افراد مستفید ہوئے، لیول1 ٹریننگ کورس میں 29 ہزار749، لیول 2 میں ایک ہزار828 افراد کی تربیت مکمل کرائی گئی، ٹریننگ کے ساتھ ساتھ ضلعی سطح پر1244 تربیتی ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی کیجانب سے رواں سال صوبے بھر میں 26 ہزار 321فوڈ ہینڈلرز کو مفت تربیت اور معلوماتی لٹریچر دیا گیا۔

                    

Shazia Bashir

Content Writer