’’سندھ حکومت پر حملہ جمہوریت توڑنے کے مترادف ہے‘‘

’’سندھ حکومت پر حملہ جمہوریت توڑنے کے مترادف ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) پیپلزپارٹی پنجاب نے اصغرخان کیس کھولنے کا مطالبہ کردیا، چودھری منظور کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی یکطرفہ احتساب اور انتقامی کارروائیوں پر خاموش نہیں رہے گی، کچھ نادیدہ قوتیں قبرستان جیسی خاموشی چاہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسطی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا استعفی مانگنے والے اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے والے وزیراعظم عمران خان کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالیں، کیونکہ ان کے خلاف بھی تحقیقات چل رہی ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اسلم گل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پر حملہ جمہوریت توڑنے کے مترادف ہے۔  پیپلزپارٹی ضیا الحق کا مقابلہ کرتی رہی ہے اس حکومت کا بھی بہادری سے مقابلہ کریں گے۔

 پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے وزیراعظم سے اصغر خان کیس کھولنے کا مطالبہ کردیا، فواد چودھری کو انہوں نے نہیں حامد خان نے برابھلا کہا۔