صوبائی وزراء کو نئے ماڈل کی گاڑیاں دینے کا فیصلہ

صوبائی وزراء کو نئے ماڈل کی گاڑیاں دینے کا فیصلہ
کیپشن: City42 - New Models Vehicles
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے) صوبائی وزراء کو نئے ماڈل جبکہ افسروں کو عہدوں کے مطابق گاڑیاں ملیں گی۔ پنجاب کابینہ نے پراجیکٹ افسران سے نئے ماڈل کی گاڑیاں واپس لینے کے احکامات جاری کردیئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں کابینہ اجلاس میں جہاں مختلف ایجنڈوں کی منظوری دی گئی وہیں کابینہ کی سفارشات پر سرکاری افسران کو عہدے کے مطابق نئے ماڈل کی گاڑیاں دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق صوبائی وزراء نئے ماڈل جبکہ سیکرٹریز اپنے عہدے کے مطابق گاڑیاں استعمال کریں گے۔

دوسری جانب مختلف محکموں میں پراجیکٹ پرکام کرنے والے افسران سے بڑی گاڑیاں واپس اور پرانے ماڈل کی گاڑیاں دی جائیں گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بھی کہا کہ صوبائی وزراء کو نئے ماڈل کی گاڑیاں دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer