ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دارالحکومت میں ڈینگی کے مزید 13 کیسز رپورٹ

دارالحکومت میں ڈینگی کے مزید 13 کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی دارلحکومت میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں۔

اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دیہی علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 12 نئے مریض سامنے آئے، جبکہ شہری علاقوں میں صرف ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ۔ 

دیہی علاقوں میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 160 تک پہنچ گئی، جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 29 ہو گئی۔ جس کے بعد اسلام آباد میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 189 ہو گئی۔