ریلوے پولیس نے 2 معصوم ننھے بچوں کو ورثاء سے ملوا دیا

ریلوے پولیس نے 2 معصوم ننھے بچوں کو ورثاء سے ملوا دیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد :ریلوےپولیس کی بچھڑوں کو ملانے کی روایت برقرار,لاہور ڈویژن کے تھانہ وزیرآباد نے 2 معصوم ننھے بچوں کو ورثاء کے حوالے کردیا۔

تفصیلا ت کے مطا بق داؤد اور موسیٰ ٹرین رحمان بابا میں لالہ موسیٰ اسٹیشن سے غلطی سے سوار ہوگئے تھے،دونوں بچوں کو لاوارث پاکر وزیرآباد ریلوے اسٹیشن اتار لیا گیا،بچوں نے بتایا کہ انکا گھر لالہ موسیٰ میں دارارقم اسکول کے پاس ہے۔

ریلویز پولیس نے ورثاء سے رابطہ کرکے دونوں بچوں کو انکے حوالے کیا،بچوں کی والدہ نے بتایا کہ کچن میں کام کرتے وقت بچے بغیر بتاۓ گھر سے نکل کر ٹرین میں سوار ہوگئے،بچوں کے ورثاء نے بچوں کی باسلامت واپسی پر ریلوےپولیس کا شکریہ ادا کیا۔