دریائے سندھ میں چاچڑاں شریف کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب

Flood ,Sindh
کیپشن: Flood
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:دریائےسندھ میں چاچڑاں شریف کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے،  ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس وقت 7 لاکھ 25 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب کے باعث 100 سے زائد دیہات اور فصلیں زیرآب آگئیں جبکہ کئی مکانات گر گئے، سیلابی صورتحال کے باعث حفاظتی بندوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے مزید دیہات متاثر ہوسکتے ہیں اس لیے بستیاں اور دیہات خالی کرانے کے لیے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔