نادراپنجاب نے اہم اعلان کردیا

نادراپنجاب نے اہم اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) نادراپنجاب نے لاہورریجنل ہیڈ آفس سمیت زونل دفاترمیں ”ای کچہریوں“ کے انعقادکا اعلان کردیا۔کل 31 اگست کو لاہور میں آن لائن کچہری ہوگی جس میں شہریوں کی شکایات سنی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں چیئرمین نادراعثمان یوسف مبین کی خصوصی ہدایات پرنادراپنجاب لاہورریجن میں عوامی شکایات کےازالے کے لئے ریجنل ہیڈآفس سمیت گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ اور قصورکے زونل دفاتر میں ماہانہ ”ای کچہریوں“کے انعقاد کا اعلان کیاگیاہے۔

اس سلسلےمیں آن لائن ٹیلی فونک ای کچہری31اگستء بروز سوموار صبح 11بجے تادوپہر1بجے ہوگی۔ شکایت کنندگان اپنی شکایت کے حوالے سے متعلقہ دستاویزات کےہمراہ فون نمبرز042-99232809 اور042-99232826 پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی شدت میں کمی پرنادرا دفاتر میں روزانہ کی بنیاد پر سائلین کے رش کے باعث نادرا سنٹرز میں بھی کورونا کیسز بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روزنادرا کے مختلف سنٹرز میں کام کرنے والے 14ملازمین و افسران کرونا وائرس کا شکار ہوئے۔

نادرا کے ریجنل ہیڈکوارٹر میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاویدنبی, محمد حنیف ،محمد خالد ، خان محمد ، نعیم الغنی ، سیف الاسلام کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا۔ نادرا ڈیفنس سنٹر کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اختر علی ، ثناء ، بدر ، یوسف بن تاشفین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نادرا میگا سنٹر میں تعینات حافظ عثمان ، ضرار شہید روڈ میں رفعت گیلانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ علاوہ ازیں کالج روڈنادرا سنٹرکے 4 ملازمین بھی ناسازی ء طبیعت کے باعث رخصت پر چلے گئے ہیں۔ شہر کے مختلف نادرا سنٹرز میں تعینات عملہ میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ نادرا کے کئی سنٹرز میں ایس او پیز پر مؤثر انداز میں عمل نہ ہونے کے سبب کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer