نوجوان کے دماغ میں 17سال سے پلنے والا کیڑا نکال لیا گیا

نوجوان کے دماغ میں 17سال سے پلنے والا کیڑا نکال لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چین میں ڈاکٹروں نے ایک 23سالہ نوجوان کے دماغ سے 5انچ لمبا کیڑا نکال لیا جو گزشتہ 17سال سے اس نوجوان کے دماغ میں رہ رہا تھا۔ یہ کیڑا اس کے دماغ میں پہنچا کیسے؟ اس سوال کا جواب سن کر آپ کو کورونا وائرس پھیلنے کا سبب بھی کچھ سمجھ آنے لگے گا۔

میل آن لائن کے مطابق اس نوجوان کا نام شین بتایا گیا ہے جس کو6سال کی عمر سے ہی ہاتھوں اور پیروں کے سُن ہوجانے کا عارضہ لاحق تھا۔ گاہے اس کے ہاتھوں پاﺅں ایسے بے حس ہو جاتے جیسے اس کے جسم کے ساتھ ہیں ہی نہیں۔یہ علامات وقت کے ساتھ شدید ہوتی چلی گئیں اور اسے سردرد اور متلی کی شکایت بھی رہنے لگی اور بالآخر کچھ عرصہ قبل اس کا آدھا جسم مفلوج ہو گیا۔


یہ حالت ہونے پر بالآخر شین کو ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ٹیسٹ اور سکین وغیرہ کرنے کے بعد یہ انکشاف کیا کہ اس کے دماغ میں ایک کیڑا موجود ہے جس کی وجہ سے اس کا اعصابی نظام متاثر ہو رہا ہے اور اسی وجہ سے اس کے ہاتھ پاﺅں بے حس ہو جاتے ہیں۔ووشینگ یونیورسٹی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ یہ کیڑا ممکنہ طور پر سانپ، مینڈک یا ایسے ہی کسی اور جنگلی جانور کا کچا گوشت کھانے سے اس نوجوان کے جسم میں منتقل ہوااور دماغ میں پہنچ کر وہیں رہنے لگا۔ ماہر سرجنز کئی گھنٹے طویل آپریشن کے بعد اس نوجوان کے دماغ سے یہ کیڑا نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔ سرجری کے بعد اب شین کی صحت بہتر بتائی جاتی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer