"کشمیریوں کو ہر صورت آزادی دلائیں گے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن کے زیراہتمام ماڈل ٹاؤن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی ، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کہتے ہیں کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ماڈل ٹاؤن میں محکمہ سکول ایجوکیشن کےزیراہتمام نکالی جانیوالی احتجاج ریلی میں سکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق کشمیریوں کو ہر صورت آزادی دلائیں گے۔

ادھر کریسنٹ ماڈل ہائرسکینڈری سکول فار بوائز کے زیر اہتمام گیٹ نمبر 2 سے شادمان گول چکر تک نکالی جانیوالی ریلی کی قیادت وائس پرنسپل کرنل ریٹائرڈ محمدعلی نے کی، اس موقع پر محمد علی کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، جسے کسی صورت پاکستان سے جدا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

کریسنٹ ماڈل گرلز ہائر سکینڈری سکول میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقد کی جانیوالی تقریب میں طالبات نے قومی لباس میں ملبوس ہوکر ملی نغمے پیش کیے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی۔ طالبات کا کہنا تھا کہ وہ کشمیریوں کو گھروں پر محصور کیے جانے کی پرزورمذمت کرتی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer