اٹھارہ سالہ گھریلو ملازمہ اغوا،محافظوں نے آنکھیں موندلیں

اٹھارہ سالہ گھریلو ملازمہ اغوا،محافظوں نے آنکھیں موندلیں


حسن خالد:ڈیفنس کے علاقے میں 18 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ طور پر اغوا، سات دن گزر جانے کے باوجود بھی پولیس لڑکی کا سراغ نہ لگا سکی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے میں 18 سالہ تحریم گھر میں ملازمہ تھی، ایک ہفتہ قبل تحریم گھر سے کام کے لیے نکلی لیکن واپس نہ آئی۔لواحقین کے مطابق انکی بیٹی جس گھر میں بطور ملازمہ کام کرتی تھی انکے گھر بھی نہ پہنچ سکی۔پولیس نے لڑکی کے والد اعجاز کی مدعیت میں مقدمہ تو درج کر لیا لیکن لڑکی کا تاحال سراغ نہ لگا سکی۔لڑکی کے والدکا کہنا تھا کہ قانون کے محافظ اس معاملے میں ہماری کو ئی مدد نہیں کر رہے۔
دوسری جانب لڑکی کے لواحقین کا کہنا تھا کہ پولیس تعاون نہیں کررہی،جب بھی تھانے جاتے ہیں ہمیں جھوٹی تسلی دے کر واپس بھیج دیا جاتا ہے سات دن ہو گئے لیکن ہما ری بیٹی کا کو ئی سراغ نہیں ملا ،ہماری اعلی حکام سے گزارش ہے کہ اس معاملہ کا نوٹس لیں۔

محمد ساجد

محمد ساجد