ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،شہری بلبلا اٹھے

بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،شہری بلبلا اٹھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن خالد : لاہور شہر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن,40 فیصد علاقے بجلی سے محروم ،اکثر علاقوں میں کم وولٹیج آنے سے شہریوں کا قیمتی سامان بھی خراب ہوگیا۔
 تفصیلات کے مطابق لیسکو ریجن میں رات گئے بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن آنے سے شہر کے متعدد علاقے گھنٹوں بجلی سے محروم رہےجبکہ لیسکو اور این ٹی ڈی سی انتظامیہ ایک دوسرے پر الزام لگاتے رہے۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کا سسٹم اوور لوڈ ہونے سے12 گریڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی معطل رہی ۔ موہنی روڈ ،کریم پارک ، فیصل ٹاؤن ، بادامی باغ ،سمن آباد ، غازی آباد اورسبزازار، بیدیاں روڈ ، اقبال ٹاؤن ،بلال قالونی اور فتح گڑھ سمیت دیگر علاقےاندھیر نگری بنے رہے ۔ بجلی نہ ہونے کے باعث شہری رات بھر گھروں سے باہر کھلے آسمان تلے بیٹھ کر لیسکو انتظامیہ کوکوستے رہے۔