ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے فلم فنڈ کا دائرہ کار بڑھا دیا

پنجاب حکومت نے فلم فنڈ کا دائرہ کار بڑھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حکومت پنجاب نے فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب فلم فنڈ کا دائرہ کار دیگر صوبوں تک بڑھا دیا ہے۔ اب سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے فلم ساز بھی اس فنڈ سے مستفید ہو سکیں گے، بشرطیکہ ان کی فلم میں پنجاب اور اس کی ثقافت کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے۔

محکمہ اطلاعات کے مطابق پنجاب فلم فنڈ سے اب تک 50 سے زائد فلم پروڈیوسرز کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جبکہ مزید 7 روز تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

فنڈز کی فراہمی پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی معاونت سے کی جائے گی اور اس کا مقصد پنجاب کی ثقافت، روایات اور تہذیب کو فلم کے ذریعے فروغ دینا ہے۔

ترجمان کے مطابق  پنجاب فلم فنڈ صرف ان پروڈیوسرز کو دیا جائے گا جو اپنی فلموں میں پنجاب کی ثقافتی شناخت اور ورثے کو مؤثر انداز میں پیش کریں گے۔