سٹی42: چوکی نادرآباد کے اے ایس آئی محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی خطرناک یوسف پٹھان ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ یوسف پٹھان، سہیل اور عدیل شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل، متعدد موبائل فونز، نقدی، دو پستول اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان نے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔