ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے سب سے بڑے پراپرٹی ٹیکس دہندہ نے واجبات ادا کر دیے

شہر کے سب سے بڑے پراپرٹی ٹیکس دہندہ نے واجبات ادا کر دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:شہر کے سب سے بڑے پراپرٹی ٹیکس دہندہ نے اپنا واجب الادا ٹیکس جمع کرا دیا.

 محکمہ ایکسائز کے مطابق یہ رواں سال کی سب سے بڑی ادائیگی ہے۔

ڈائریکٹرریجن بی احمدسعید کا کہنا تھا کہ ایمپوریم مال نےپراپرٹی ٹیکس کی مدمیں10کروڑاداکردیئے ہیں،ای ٹی او عدیل امجد کی سربراہی میں انتظامیہ سے ٹیکس کی وصولی کی گئی،30ستمبرسےپہلےٹیکس جمع کروانےپر5فیصد رعائت بھی دی گئی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وصولیوں کیلئےڈپٹی ڈائریکٹرآفتاب رحیم کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی،5لاکھ یازائدکی وصولی کےٹیکس دہندگان کوای ٹی اوزخودملکرٹیکس جمع کروانے کی ہدایات کریں،ہر زون میں پراپرٹی یونٹس کی ریکوری سٹیٹس کی روزانہ چیکنگ کی جارہی ہے۔