آج قومی دشمن کی شکست اور سچ کی جیت ہوئی: مریم نواز کا عدالتی فیصلے پر ردعمل

Maryam Nawaz-Avenfield caseMaryam Nawaz-Avenfield case
کیپشن: Maryam Nawaz-Avenfield case
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز   نےاسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن مجھے ہمیشہ یاد رہے گا کہ ایک جھوٹے اور قومی دشمن کی شکست ہوئی اور سچ کی جیت ہوئی ۔ 

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  نے ایون فیلڈ ریفرنس کا  فیصلہ آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے بعد اپنے والد میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہو ں  جو شروع سے آخر تک میرے ساتھ کھڑے رہے ، اور جھوٹ کا خاتمہ ہوا ۔ جھوٹ کا خاتمہ ایسے ہی ہوتا ہے جیسے آج ہوا ، میں اپنے وکیل کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں کہ ہمارا کیس اچھے طریقے سے لڑا گیا ۔ 

 پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ  فیصلہ سن کر سب سے پہلے نواز شریف کی یادآئی، عمران خان کو آج شکست ہوئی اور نواز شریف کی جیت ہوئی ہے ، جب پاناما کا شور مچا تو شہباز شریف نے کہا تھا کہ میں اسے فیس کروں گا اور جیت پر یقین رکھا ۔ عوام کے سامنے ہے کہ جس جہاز پر اسحاق ڈار بیٹھ کر گئے تھے اسی جہاز سے آج واپس آئے  ہیں اور آج وزیر خزانہ بن کر پاکستان کیلئے کام کر رہے ہیں ، ایک وہ دن بھی آئے گا جب نواز شریف پاکستان آئیں گے اور پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آج اس شخص کو دیکھنا چاہتی ہوں جو ہم پر بہتان بازی کرتا رہا،مکمل کیس پر تفصیلی پریس کانفرنس کرونگی، عمران خان ایک بے بس شخص  ہے ، عمران آج تم جواب دو نہ دو،وقت تم سے جواب مانگے گا،کیس کا بینیفشری آج بہت دور بیٹھا ہے، نواز شریف کو فائول پلے کر کے اس عہدے پر آیا۔اس سازش کے بینیفشری اور کوچز دونوں ہار چکے ہیں، میرے لیئے آڈیو لیکس کوئی حیران کن نہیں تھی۔

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سازشی ذہن کا انسان فارن فنڈڈ ہے، ڈالر لے کر وہ پاکستان کہ تباہی پھیرتا رہا،ملک کی سلامتی سے کھیل کھیلا گیا،4 سال وہ ملک میں سیاہ و سفید کا مالک رہا،ووٹ آف نو کونفیڈنس سے گھبرا  کر  وہ بھاگا۔ عمران خان کی آڈیو میں واضح ہو گیا کہ وہ منٹس آف میٹنگ میں فورجری کرے گا، عمران خان نے ملک کو قذافی اسٹیڈیم سمجھا ہو ہے۔بال ٹمپرنگ سے ڈاکومنٹ ٹمپرنگ تو وہ پہنچا۔ عمران خان نے آڈیو میں کہا کہ امریکہ کانام نہیں لینا۔