تباہ کن سیلاب امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا

تباہ کن سیلاب امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:تباہ کن طوفان آئی این (Ian) امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوب مغربی حصے سے ٹکرا گیا ہے۔

241 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی کے سبب کئی مقامات پر حادثات بھی ہوئے ہیں۔کیٹیگری فور طاقت کے اس طوفان کی وجہ سے ریاست کے مختلف علاقوں میں شدید بارش جاری ہے جس سے نشیبی علاقوں کو سیلاب کا سامنا ہے، خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بارش کی وجہ سے صنعتی علاقوں میں زہریلا فاضل مادہ مختلف جگہوں پر پھیل سکتا ہے۔طوفان کے باعث مختلف علاقوں میں دس لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہیں۔

واضح وارننگ کے باوجود جن افراد نے نقل مکانی نہیں کی وہ اب گھروں سے باہرنکلنے سے بھی خوفزدہ ہیں۔طوفان کی شدت اس قدر ہے کہ ٹیمپا بے سے پانی کو بھی اس نے دھکیل دیا ہے جس کی وجہ سے بعض حصوں میں پانی ایک فٹ سے بھی کم ہوگیا ہے۔

طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے شمالی اور جنوبی کیرولائنا ریاستوں میں پہلے ہی ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer