لیڈی ڈاکٹر کو قتل کرنے والے مشتبہ ملزمان  گرفتار 

lady doctor
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)موبائل فون کیلئے لیڈی ڈاکٹر کا قتل، واردات میں ملوث دونوں ملزمان گرفتار، واقعہ کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آ گئی۔

 لاہور کے علاقے ڈیفنس میں لیڈی ڈاکٹر کے قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے ، پولیس نے 2مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان ریکارڈیافتہ ہیں، انھیں لوکیشن کے ذریعے ٹریس کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق پچیس سالہ ڈاکٹر خولہ زیڈ بلاک میں اپنی دوست سے ملنے آئی تھی موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر گولی چلا دی ۔پولیس حکام کے مطابق  ملزم ایاز اور بلال سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور لیڈی ڈاکٹر کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے  جبکہ مقتولہ کی میت پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔