صوبائی وزیرتعلیم نےپرائمری سکولز کھولنے سےمتعلق حتمی فیصلہ سنادیا

صوبائی وزیرتعلیم نےپرائمری سکولز کھولنے سےمتعلق حتمی فیصلہ سنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہورسمیت پنجاب بھر میں پرائمری سکولز کھولنےکافیصلہ ہوگیا، صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ پرائمری سکولز ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں،تمام سکولوں کو ایس اوپیز پر عملدآمد کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرتعلیم نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے پر کے کھولنے کے بارےفیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے پرائمری سکولز کل سے کھلیں گے،صوبائی وزیر تعلیم مرادراس نے ٹوئیٹر کے ذریعے بچوں کو آگاہ کر دیا،ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس کا کہناتھا کہ  سرکاری ونجی پرائمری سکول 30ستمبر سے کھل رہے ہیں، پرائمری سکولز ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔طلبہ کل سےسکول آئیں گے۔

صوبائی وزیرتعلیم کا کہناتھا کہ تمام سکولز ایس اوپیز پر سختی سےعملدرآمد کروائیں گے،ایس او پیز پر کسی صورت نرمی نہیں برتی جائے گی،بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہی کیا جائے گا،تمام سکولز ایس اوپیز کے حوالے سے اقدامات کو پورا کریں۔

گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہناتھا کہ  کورونا کیسز ایک فیصد سے بھی کم ہیں، ایسے میں سکولوں کو بند نہیں رکھیں گے۔تعلیمی اداروں سے متعلق اب تک کی رپورٹس مثبت ہیں، امید ہے کہ 30 ستمبر تک تمام کلاسسز کھل جائیں گی۔

دوسری جانب   پرائمری سکولوں کےسرپلس اساتذہ کو ریشنلائزیشن کے ذریعے تبدیل کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا، ریشنلائزیشن کا آغاز 14 اکتوبر سے ہوگا، ریشنلائزیشن کے ذریعے پرائمری سکولوں میں کم ازکم تین ٹیچرزلازمی دیئےجائیں گے۔مرد اساتذہ کو بوائز اور خواتین اساتذہ کو گرلز سکولوں میں ہی لگایا جائےگا، خواتین اساتذہ کو10 کلومیٹر اورمرد اساتذہ کو 15 کلومیٹر کے حدود میں ایڈجسٹ کیا جائےگا۔



M .SAJID .KHAN

Content Writer