موٹر سائیکل سوار منچلوں نے 22سالہ نوجوان کی جان لے لی

موٹر سائیکل سوار منچلوں نے 22سالہ نوجوان کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ون ویلرموت کے پیامبر ، من چلوں کے شوق نے 22 سالہ نوجوان کی جان لے لی ،سمن آباد میں ون ویلرز کی ٹکرسے زخمی ہونے والا راحیل چار روز موت سے لڑا اور پھر جان ہار گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز ہونے والے حادثہ میں 22 سالہ نوجوان چار روز زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد جان کی بازی  ہار گیا، سمن آباد میں ون ویلر  سوارمو ٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکا ، کار کو اوور ٹیک کرتے وقت  راہ چلتے  نوجوان کو روند ڈالا، رفتار تیز ہو نے کے باعث  موٹرسائیکل 22 سالہ راحیل کے اوپر چڑھ دوڑی۔

موقع پر موجود لوگوں نےزخمی  نوجوان کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ، جہاں چار روز موت سے لڑنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer