ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف گلوکارہ نصیبو لال کے بیٹے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے, نصیبو لال نے فیس بُک پر اس چیز کی تصدیق بھی کردی ہے۔
نصیبو لال کے شوہر نوید علی اور بھائی شاہد نے کی جانب سے بھی اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔نصیبو لال کے بھائی شاہد نے بتایا کہ الحمدللہ، اللہ کا بے حد شکر ہے کہ ہماری بہن کی جوڑی مکمل ہو گئی ہے، اب وہ دو بیٹوں کی ماں بن گئی ہیں جبکہ نصیبو لال کے شوہر نوید علی کا کہنا تھا کہ پیدائش لاہور میں نہیں بلکہ پشاور میں ہوئی ہے، جو ان کا آبائی شہر ہے۔
ان کا کہنا ہےکہ ہم اس وقت اپنے آبائی گھر پشاور میں مقیم ہیں، ایک ماہ مکمل ہونے کے بعد لاہور واپس آئیں گے۔ نوید علی نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نصیبو لال کی میجر سرجری ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں نے اُن کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے.