مولانا طارق جمیل کےبیٹے عاصم جمیل نے خودکشی کر لی

مولانا طارق جمیل کےبیٹے عاصم جمیل نے خودکشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: معروف عالم دین اور تبلیغی جماعت کے سرکردہ رہنمامولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل خانیورال کے نواحی علاقہ میں ان کے آبائی گاوں تلمبہ میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

آر  پی او ملتان سہیل چوہدری کے مطابق مولانا طارق جمیل کے بیٹے  عاصم جمیل کے سینے پر گولی لگی ہے۔

آر پی او ملتان سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہےاور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

سوشل پلیٹ فارم ٹویٹر پر مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ  کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار  بنا دیا۔

 مولانا طارق جمیل نے ٹویٹر میں کہا کہ  آپ سب سے گزارش ہےکہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر  عثمان انور  نے مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کے گولی لگنے سے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔


ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہےکہ شواہد اور فارنزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے،

ترجمان کا کہنا ہےکہ ڈی پی او خانیوال اور  سینیئرپولیس افسران موقع پر موجود ہیں، شواہد اکٹھےکرلیےگئے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات

مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کی وفات کے بعد واقعہ کی ابتدائی تحقیقات کے بعد ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم مارتھ نے بتایا کہ  معروف عالم دین عالمی شہرت یافتہ مولانا طارق جمیل کا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق  ہوا۔ مولانا عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری۔ مولانا عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں  تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا۔ رورل ہیلتھ سنٹر سے انہیں ایمبولینس میں فوری طور پر میاں چنوں ہسپتال پہنچایا گیا۔ میاں چنوں ہسپتال میں خون بہت زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے مولانا عاصم جمیل دم توڑ گئے۔ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم مارتھ کا کہنا تھا کہ مولانا عاصم جمیل کی خود کشی کی وجہ سامنے نہ آسکی۔

عاصم جمیل نے خودکشی کی، آر پی او ملتان

ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم نے خودکشی کی ہے۔

ریجنل پولیس افسر (آر پی او) ملتان سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ  دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کی ہے، ڈی پی او نے خودکشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے۔


آر پی او ملتان نے کہا کہ عاصم جمیل نفسیاتی مریض تھے اور  کئی سال سے ادویات لے رہے تھے، انہوں نے 30 بور کے پستول سے اپنے آپ کو گولی ماری۔

تلمبہ میں مولونا طارق جمیل کے گھر جا کر تْیقات کرنے والے پولیس اہلکاوں کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل نے اپنے ملازم عمران سے پستول منگوایا، جب انہوں نے پستول لوڈ کر کے اس کا رخ اپنے سینے کی طرف کیا تو  ملازم عمران نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا لیکن اسی دوران انہوں نے خود پر گولی چلا لی۔ یہ ایک ہی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

 پولیس کے مطابق عاصم جمیل نے پسند کی شادی کی تھی، بعد میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔