معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کا قتل، ملزم گرفتار 

معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کا قتل، ملزم گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : کاہنہ میں گلی میں کھڑے ہونے پر تلخ کلامی،نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ 21 سالہ عبداللہ کوقتل کرنے والے ملزم سبطین کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔  مقتول اپنے دوست کے ساتھ سالگِرہ پارٹی سے ایڈن لین ولاز گھر واپس آ رہا تھا۔ مقتول کی گلی میں ملزم سبطین سے تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم نے طیش میں آکر فائر کردیا۔ فائر کی زد میں آکر لاہور یونیورسٹی کا طالب علم عبداللہ جان بحق ہوا۔ 

انچارج چوکی ہلوکی محمد سہیل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا۔

  عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں۔