شکارپور ؛ گرڈ اسٹیشن پر مرمتی کام کے دوران زوردار دھماکہ، 4 ملازم جھلس کر زخمی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شکارپور میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن پر مرمتی کام کے دوران زوردار دھماکہ، 4 ملازم جھلس کر زخمی ہوگئے۔

سیپکو حکام کے مطابق گرڈ اسٹیشن میں بجلی کی فیڈر یارڈ میں زوردار دھماکہ ہوا، دھماکے میں 4 ملازم جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔  گرڈ اسٹیشن پر ریسکیو کا عمل جاری ہے ،

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی جسے سکھر رفر کیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں سہیل شیخ، فرید شیخ، دیگر شامل ہیں۔ 

 ایکس ای این سیپکو شکارپور کا کہنا ہے کہ گریڈ اسٹیشن پر اسٹور فیڈر کا مرمتی کام جاری تھا، فیڈر کی ٹرالی میں فلش آؤٹ کے کے باعث دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی مزید  تحقیقات کے لیے  کمٹی تشکیل دی جارہی ہے۔