لاہور کے بڑے تجارتی مرکز کی بجلی کیسے کٹی؟

Siddique Trade Center Lahore, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان:  صدیق ٹریڈ سنٹر کی بجلی کا کنکشن کٹنے کا معاملہ میں انکشاف ہوا ہے کہ پلازہ کی سابقہ مینجمنٹ تاجروں سے بجلی کے واجبات کے پیسے لیکر بھاگ گئی ،بل جمع نہیں کرایا ، تاجر پیسے دے چکے ہیں لیکن سابق مینجمنٹ یہ تاثر دے رہی کہ تاجروں نے بجلی کے بل کےپیسے نہیں دیئے ۔
صدیق ٹریڈ سنٹر کے تاجروں کے ایک رہنما سید اظہر عباس شاہ نے بجلی کٹنے کے معاملے پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ پلازہ مالکہ کی سابق مینجمنٹ کمیٹی ہائیکورٹ نے فارغ کردی تھی اور عدالتی ہدایات پر چیف ٹاون پلانر،ایڈیشنل سیکرٹری ایچ یو ڈی اینڈ پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی تشکیل کردہ کمیٹی کو فلاپ کرنے کیلئے پلازہ مالکہ کی سابق کمیٹی نے بجلی کا بل ادا نہیں کیا اور اس وجہ سے بجلی کٹ گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عدالتی تشکیل کردہ کمیٹی الیکشن منعقد کروا کے صدیق ٹریڈ سنٹر کا انتظام وانصرام جیتنے والی ٹیم کے حوالے کرے گی۔۔۔اسلئے تمام تاجران اپنا اندراج ہائیکورٹ کی تشکیل کردہ کمیٹی کو کرائیں ۔