سٹی42 :پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کو ریگولر کرنے پر غور، اجلاس طلب کر لیا گیا
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے پر غور کیا جارہا ہے، جس کے لیے اس سلسلے میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے آج اجلاس بلا لیا ہے، اجلاس میں محکمہ خزانہ اور محکمہ ریگولیشن کے افسران بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پی ایل آر اے کے ملازمین کو ریگولر کرنے پر مالی اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔